ابنا: مظاہرين نے ايک اعلاميئے ميں کہا ہے کہ پچانوے فيصدي مظاہرين ماہ رمضان ميں بھي احتجاج جاري رکھنے پر متفق ہيںـ اعلاميئے ميں کہا گيا ہے کہ مظاہرين چاہتے ہيں کہ انقلاب کے اہداف پورے ہوں، انقلابي مظاہرين کے قاتلوں کو قرار واقعي سزا ملے، معزول حکومت کے عناصر پراعلانيہ مقدمہ چلايا جائے، عوام کو آزادي ملے، عدليہ کو بد عنوان عناصر سے پاک کيا جائے، اٹارني جنرل کو عہدے سے ہٹايا جائے اور وزير ماحوليات، بجلي کے وزير اورعالمي تعاون کے امور کے وزير کو برطرف کيا جائے اور شہريوں پر فوجي عدالتوں ميں مقدمہ چلانے کا سلسلہ ختم ہوـ سابق ڈکٹيٹر حسني مبارک اور ديگر عہديداروں پر آئندہ تين اگست سے انقلابيوں کے قتل اور مالي بد عنواني کا مقدمہ شروع ہو رہا ہے-.............
/169